ڈی اے پی پر 150 سے بڑھا کر 300 روپے فی بیگ سبسڈی کی جارہی

ہے،سیکرٹری زراعت پنجاب

جمعہ 13 اپریل 2018 17:27

ڈی اے پی پر 150 سے بڑھا کر 300 روپے فی بیگ سبسڈی کی جارہی
ملتان۔13 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) سیکرٹری زراعت پنجاب محمد محمود نے کہا ہے کہ ڈی اے پی پر 150 سے بڑھا کر 300 روپے فی بیگ سبسڈی کی جارہی ہے یہ سبسڈی اسی تناسب سے تمام فاسفورسی کھادوں پر لاگو ہوگی۔ ڈی اے پی پر جی ایس ٹی نہیں لیا جارہا تاکہ قیمتیں کم رہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ملکی ضروریات کے پیش نظر یوریا کی پیداوار میں اضافے اور قیمتوں کو مناسب سطح پر رکھنے کیلئے اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اس سلسلہ میں یوریا کے تین بند پلانٹس کو چلانے کیلئے متعلقہ محکموں سے میٹنگز کرچکا ہوں۔

اس سلسلہ میں کیبنٹ کمیٹی کی میٹنگ کیلئے وزیر اعظم کو بھی درخواست بھیجی ہے۔ بین الاقوامی منظرنامہ کے مطابق یوریا اور پیسٹی سائیڈز کی قیمتیں پچھلے سال کی نسبت زیادہ رہنے کے امکانات ہیں۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ پیسٹی سائیڈز انڈسٹری والے کم سے کم قیمتیں بڑھائیں تاکہ کاشتکاروں کی لاگت کاشت میں زیادہ اضافہ نہ ہو۔ اس سال کیڑوں کے حملے کی شدت میں کمی کے امکانات ہیں توقع ہے کہ کیڑوں کے کم حملے کی وجہ سے پیسٹی سائیڈ کے استعمال میں بھی کمی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :