زراعت ، صنعت اور سر وسز سیکٹرز کسی بھی ملک کی معاشی تر قی میں اہم کر دار ادا کر تے ہیں، پروفیسر ڈاکٹرعمران شریف

جمعہ 13 اپریل 2018 22:14

وہاڑی۔13 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اپریل2018ء) بہاء الدین زکر یا یو نیو رسٹی ملتان کے سکول آف اکنامکس کے ڈائر یکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمر ان شریف چوہدری نے کہا ہے کہ زراعت ، صنعت اور سر وسز سیکٹرز کسی بھی ملک کی معاشی تر قی میں اہم کر دار ادا کر تے ہیں اور اس کے بر اہ راست جی ڈی پی پر اثرات ہو تے ہیں پا کستان میں مینو فیکچرنگ کم ہو نی کی وجہ سے تر قی کی رفتا ر سست ہے ہمیں اپنی بر آمدات کو بڑھا نا اوردرآمد ات کو کم کر نا ہو گا پا کستانی سو سائٹی کے اخر اجات زیا دہ ہیں اور آمدن کم ہے جس کی وجہ سے معا شرے میں مختلف مسائل پید ا ہو رہے ہیں ہمیں دیکھنا ہو گا ہمیں کیا خرچ کر نا ہے اور کیسے خر چ کرنا ہے تا کہ ہمارے معا شی حا لات مستحکم رہیں ہمیشہ سپلا ئی اینڈ ڈیما نڈ کو مد نظر رکھنا چا ہیے انہوں نے ان خیا لات کا اظہار گورنمنٹ پو سٹ گر ایجو یٹ بوائزکا لج وہاڑی میں ایک سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس موقع پر پر نسپل گو رنمنٹ پو سٹ گر ایجو یٹ کا لج وہاڑی پر وفیسر محمد یعقو ب رانا ، اسسٹنٹ پر وفیسر سکول آف اکنا مکس بی زیڈ یو راحیل عباس کا لرو،اسسٹنٹ پروفیسر جی سی وہاڑی اختر عزیز،ڈاکٹر وسیم عباس دیگر اساتذہ اکرم اور بی ایس کے طلبا وطا لبات مو جو د تھے۔