پاکستان نظریاتی ریاست ، انتہاپسندی سے پاک کرینگے‘ڈاکٹر حسن
معراج کی شب فضیلتیں قدم قدم آپ ﷺ کے ہم رکاب تھیں‘منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں منعقدہ معراج النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب
ہفتہ 14 اپریل 2018 16:41
(جاری ہے)
اس موقع پر ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں،ڈاکٹر حسن محی الدین نے قرآن و سنت کی روشنی میں فلسفہ سفر معراج پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور اسکی علمی،روحانی،اخلاقی،اصلاحی،تدریسی اہمیت کو اجاگر کیا۔
انہوں نے کہاکہ طائف کے بازاروں میں سنگ باری نے اللہ کے محبوب ﷺ کو ملول کر دیا تھا، رب کائنات نے اپنے محبوب ﷺ کی دلجوئی فرماتے ہوئے آپ ﷺ کا دامن عظمتوں اور رفعتوں سے بھر دیا اور منصب رسالت ﷺ کو نئی شان عطا کی۔شب معراج تاجِ عظمت حضور ﷺ کے سر اقدس پر رکھا گیا، معراج کی شب فضیلتیں قدم قدم پر آپ ﷺ کے ہم رکاب رہیں۔سفرِ معراج حضور ﷺ کا ایک معجزہ ہے اور معجزہ رب کائنات کی قدرت کا مظہر ہوتا ہے۔ ڈاکٹر حسن محی الدین نے اپنے خطاب میں کہا کہ نقوشِ کف پائے محمد ﷺ سے لوحِ افلاک پر شوکت انسانی کی جو دستاویز مرتب ہوئی وہ انسان کے اشرف المخلوقات ہونے کی دلیل ہی نہیں بلکہ ایک ایسا مینار نور بھی ہے جو تسخیر کائنات کے ہر مرحلے پر آنے والی ہر نسلِ انسانی کے راستوں کو منور کرتا رہے گا۔انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ کی معراج کاپہلوئے بشریت، عالم بشریت کو فیض پہنچانے کیلئے تھا، آپ ﷺ کو نسل انسانی کی رشد و ہدایت کیلئے جامہ بشریت میں مبعوث فرمایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سائنسی علوم کائنات کی سچائیوں سے پردہ اٹھارہے ہیں اور قدم قدم پر نئے انکشافات سامنے آرہے ہیں اوراسلام اور پیغمبر اسلام ﷺ کی آفاقی تعلیمات کی سائنسی توجیہہ خود بخود ہوتی جارہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سفرِ معراج میں قاب قوسین کا ذکر جمیل اس تواتر سے ہوا ہے کہ ذہنوں میں یہ سوال ابھرتا ہے کہ قاب قوسین سے کیا مراد ہی اس کا قرآنی مفہوم کیا ہی قرآن حکیم میں اللہ رب العزت نے اپنے حبیب ﷺ سے انتہائی قرب و وصال کو قاب قوسین کی بلیغ وجمیل عام فہم تمثیل سے بیان فرمایا ہے تاکہ عرب اپنی روزمرہ زبان اور محاورے کے مطابق اس بات کا مفہوم پوری طرح سمجھ سکیں، قوسین سے مراد کمانیں یا ابرو یا بازو ہیں اور قاب فاصلے کی اس مقدار کو کہتے ہیں جو دو کمانوں کے درمیان ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ معراج کی شب کوئی چیز پردہ غیب میں نہ رہی ۔ سفرِ معراج کے ذریعے حضور نبی اکرم ﷺ پر تمام حقیقتوں کو منکشف کیاگیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.