روس کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے، جرمن صدر

کہ روسی صدر پوٹن سے قطع نظر تمام روس کو دشمن قرار نہیں دینا چاہیے، فرانک والٹر شٹائن مائرکا انٹرویو

اتوار 15 اپریل 2018 18:10

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2018ء) جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا ہے کہ وہ سکرپل کیس کی وجہ سے روس اور مغرب کے مابین تعلقات میں خرابی پیدا ہونے پر تحفظات رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویومیں جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن نے کہاکہ وہ ان باہمی تعلقات میں بہتری کی خاطر نئی سفارتی کوششوں کے حق میں ہیں۔ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ روسی صدر پوٹن سے قطع نظر تمام روس کو دشمن قرار نہیں دینا چاہیے۔ سابق روسی جاسوس سیرگئی سکرپل اور ان کی بیٹی ڑولیا پر برطانیہ میں ہوئے کیمیکل حملے کی وجہ سے روس اور مغربی ممالک کے مابین ایک سنگین سفارتی بحران پیدا ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :