فیکٹری کا بوائلر پھٹ نے سے تین مزدورجھلس کا جاں بحق ، دو زخمی

پیر 16 اپریل 2018 00:40

فیصل آباد۔15 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) فیصل آباد میں نجی فیکٹری کا بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے تین مزدورجھلس کا جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کیمطابق، فیصل آباد کے علاقے مقبول روڈ پر واقع یونائٹیڈ ملز کا بوائلر دھماکے سے پھٹ گیا ۔بوائلر پھٹنے سے پانچ مزدور جھلس کر زخمی ہوگئے جنھیں طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال کے برن یونٹ میں منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال حکام کے مطابق، فیکٹری حادثہ میں زخمی ہونے والے پانچ میں سے تین مزدور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے جبکہ دو کی حالات تشویشناک ہے ۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سلمان غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ڈی سی نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میاں آفتاب کی سربراہی میں پانچ رکنی کمیٹی قائم کی ہے جو 48گھنٹوں میں معاملات کا جائزہ لیکر رپور ٹ دے گی ۔

متعلقہ عنوان :