لاہورمیں کرائم کم نہ ہو سکا، رواں برس سٹریٹ کرائم کے 3 ہزار سے زائد مقدمات درج

پیر 20 اکتوبر 2025 19:29

لاہورمیں کرائم کم نہ ہو سکا، رواں برس سٹریٹ کرائم کے 3 ہزار سے زائد مقدمات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) رواں سال شہر لاہور میں سٹریٹ کرائم نہ رک سکا، مختلف جگہوں پر وارداتوں کے 3030 مقدمات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران مختلف تھانوں میں سٹریٹ کرائم کے 3030مقدمات درج کئے گئے، کینٹ ڈویژن سٹریٹ کرائم کے 710مقدمات کے ساتھ سر فہرست رہا، صدر ڈویژن سٹریٹ کرائم کی 682وارداتوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہا، ماڈل ٹان ڈویژن سٹریٹ کرائم کے 640مقدمات کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔سٹی ڈویژن میں 382، اقبال ٹائون ڈویژن میں سٹریٹ کرائم کے 358مقدمات کا اندراج کیا گیا، سول لائنز ڈویژن میں رواں سال کے دوران سٹریٹ کرائم کی 258 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔

متعلقہ عنوان :