طلال چوہدری نے دربار صوفی برکت علیؒ پر حاضری دی

پیر 20 اکتوبر 2025 18:55

طلال چوہدری نے دربار صوفی برکت علیؒ پر حاضری دی
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) وزیرِ مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے دربار صوفی برکت علیؒ پر حاضری دی ۔ طلال چوہدری نے معروف روحانی شخصیت محمد شفیع صاحب کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی ،نمازِ جنازہ میں ریجنل پولیس آفیسر، کمشنر فیصل آباد، سی پی او سمیت مختلف مکاتبِ فکر کے علماء و معززین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

وزیرِ مملکت طلال چوہدری نے مرحوم محمد شفیع صاحب کے اہلِ خانہ سے تعزیت اور اظہارِ ہمدردی کیا ۔طلال چوہدری نے دربار صوفی برکت علیؒ کی روحانی و سماجی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ۔طلال چوہدری نے کہاکہ مرحوم محمد شفیع صاحب کی دینی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔واضح رہے کہ محمد شفیع صاحب دربار حضرت محمد برکت علی لدھیانویؒکے نائب مہتمم تھے۔

متعلقہ عنوان :