پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں خطرناک اضافہ، 9 ماہ میں 10 ہزار نئے کیس رپورٹ

پیر 20 اکتوبر 2025 18:58

پاکستان میں ایڈز کے مریضوں میں خطرناک اضافہ، 9 ماہ میں 10 ہزار نئے کیس ..
کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) پاکستان میں رواں سال ایڈز کے مریضوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے، نو ماہ کے دوران 10 ہزار سے زائد نئے کیس رپورٹ ہوئے، جس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 69 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔نیشنل ایڈز کنٹرول پروگرام کے مطابق جون 2025 تک متاثرین کی تعداد 3 لاکھ 30 ہزار تھی، تاہم تازہ اعداد و شمار میں واضح اضافہ دیکھا گیا ہے۔

(جاری ہے)

صرف 78 ہزار مریض رجسٹرڈ ہیں، جن میں سے 55 ہزار 500 مریض ملک بھر کے 95 مراکز میں علاج کروا رہے ہیں۔ماہرین صحت کے مطابق رواں سال کے آخر تک ایڈز کے کیس 14 ہزار سے تجاوز کر سکتے ہیں، جو گزشتہ سال کے 13 ہزار کیسوں سے زیادہ ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق وائرس کے پھیلا کی بڑی وجوہات میں غیر محفوظ جنسی تعلقات، ایک ہی سرنج کے استعمال، اور منشیات کے باعث خطرناک اضافہ ہوا ہے۔ماہرین نے خبردار کیا کہ اگر احتیاطی اقدامات نہ کیے گئے تو پاکستان ایچ آئی وی کی وبا سے متاثرہ ممالک کی فہرست میں افریقی ممالک کے قریب جا سکتا ہے۔