قصور، ہسپتالوں میں مریضوں کومفت ادویات فراہم کی جارہی ہیں‘ ڈاکٹر عبدالمجید

پیر 16 اپریل 2018 11:10

قصور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) حکومت پنجاب کی جانب سے صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کئے جارہے ہیں‘عوام کومفت اورمعیاری علاج کی سہولیات فراہم کرنا حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے‘ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پرضلع قصورکے ڈی ایچ کیوہسپتالوں اورٹی ایچ کیوہسپتالوں میں مریضوں کو فری ادویات فراہم کی جارہی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارچیف ایگزیکٹو ہیلتھ آفیسرقصور ڈاکٹر عبدالمجیدنے کیا۔ انہوں نے کہا کہ چند روزقبل ضلع بھرمیں 6لاکھ 38ہزار4بچوں کوپولیوکے قطرے پلائے گئے اورضلع بھرمیںکوئی بھی ناخوشگوار واقع پیش نہیں آیا‘حکومت عوام کو صحت کی تمام سہولیات انکی دہلیز پر پہنچانے کیلئے دن رات کوشاں ہے۔

متعلقہ عنوان :