سوشل میڈیا کا استعمال وقت کا ضیاع ہے، کنگنا رناوت

پیر اپریل 11:48

سوشل میڈیا کا استعمال وقت کا ضیاع ہے، کنگنا رناوت
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کا استعمال وقت کا ضیاع ہے۔ اس لئے وہ اسے استعمال نہیں کرتیں۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا ہے کہ یوں تو میرے سوشل میڈیا استعمال نہ کرنے کی بہت سی وجوہات ہیں مگر سب سے اہم وجہ یہی ہے کہ اس کے لئے بہت زیادہ وقت درکار ہوتا ہے اور یہ وقت کا ضیاع ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انہیں سوشل میڈیا پر ہر وقت رہنا اور اسے وقت دیناپسند نہیں اور نہ ہی اپنی مصروفیات کو سب سے شیئر کرنا چاہتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت سے لوگوں نے کہا کہ آپ سوشل میڈیا پر صرف اپنا اکائونٹ بنائیں اور کچھ پوسٹ نہ کریں، ہم پوسٹ کریں گے جو مجھے بلکل بھی صحیح نہیں لگا کیونکہ وہ اپنی زندگی میں کچھ بھی ایسا نہیں کریں گی جس میں وہ خود شامل نہ ہوں۔ اداکارہ کنگنا رناوت فلم ’’مانی کرنیکا:دا کوئین آف جھانسی‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

متعلقہ عنوان :