شام کو کیمیاوی ہتھیارتیارکرنے کے لیے سازوسامان فراہم کرنے والی کمپنیوں پر امریکی پابندیاں

پیر 16 اپریل 2018 12:24

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) امریکہ نے اٴْن تمام کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں عائد کر نے کا فیصلہ کیا ہے جو شام میں کیمیاوی ہتھیار تیار کرنے کیلئے سازوسامان فراہم کرتی ہیں،اقوام متحدہ میں امریکہ کی مستقل مندوب نکی ہیلی نے سی بی ایس کو دئے گئے ایک امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں بتایاکہ امریکہ اٴْن تمام کمپنیوں پر اقتصادی پابندیاں عائد کر دے گا جو شام میں کیمیاوی ہتھیار تیار کرنے کیلئے سازوسامان فراہم کرتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :