پنجابی فلم ’’کرنی دی بھرنی‘‘ کی عکسبندی کی افتتاحی تقریب کا انعقاد

پیر 16 اپریل 2018 14:15

لاہور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ہدایت کار اقبال عسکری کی نئی پنجابی فلم ’’کرنی دی بھرنی‘‘ کی عکسبندی شروع کرنے کے لئے ایورنیو سٹوڈیو میں ایک افتتاحی تقریب کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پر اداکار حیدر سلطان ،ولی بخاری، تبسم ،حمیرا ناز، رسیلا، مہر اختر ،ہدایت کار حسن عسکری اور دیگر بہت سے فنکاروں و ہنر مندوں نے شرکت کی،ہدایت کار اقبال عسکری نے بتایا کہ ان کی نئی فلم کی شوٹنگ جلد شروع ہو جائے گی،فلم ساز شفیق رضا ہیں۔

متعلقہ عنوان :