انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے ترکی میں ایف آئی اے کے دفتر کا قیام

پاکستان سمیت دیگر ممالک کے غیر قانونی مہاجرین یورپی ممالک میں جانے کے لیے ترکی کا راستہ اختیار کرتے ہیں،رپورٹ

پیر 16 اپریل 2018 15:12

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی ای) نے انسانی اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خاتمے کی کوششوں کے لیے اپنے دو سینئر افسران کو ترکی بھیج دیا ۔دونوں سینئر افسران کو ترکی میں ادارے کا دفتر کھولنے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ایف آئی اے کے حکام محمد رضوان اور جاوید جسکانی کو بھیجنے کا فیصلہ ترک وزیر داخلہ کے اسلام آباد کے دورے کے بعد سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے اپنے ہم منصب سے پاکستانی مہاجرین کی غیر قانونی نقل و حمل پر بات چیت کی تھی۔

ملاقات میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ ایف آئی اے دفتر کھولنے کی پیشکش کے لیے ٹیم جلد ترکی کا دورہ کرے گی۔خیال رہے کہ پاکستان سمیت دیگر ممالک کے غیر قانونی مہاجرین یورپی ممالک میں جانے کے لیے ترکی کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :