شام میں کیمیائی حملے کی عالمی تحقیقات میں مداخلت نہیں کریں گے، روس

پیر 16 اپریل 2018 15:50

ماسکو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) روس نے کہا ہے کہ وہ کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کے عالمی ادارے او پی سی ڈبلیو کی جانب سے شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق تحقیقات میں مداخلت نہیں کرے گا۔

(جاری ہے)

جرمن خبر رساں ادارے نے روسی حکومت کی جانب جاری بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایاکہ شامی علاقے دوما میں کیمیائی ہتھیاروں کے ممکنہ استعمال سے متعلق حقائق جاننے کے لیے عالمی ادارے کی ٹیم کی تحقیقات کے لیے تعاون کیا جائے گا۔ روسی بیان کے مطابق اس مشن کی سلامتی کو یقینی بنایا جائے گا اور ان کے کام میں رخنہ نہیں ڈالا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :