
سابق وزیر اعظم نوازشریف، مریم نوازسمیت 16 حکومتی شخصیات کی عدلیہ مخالف تقاریر نشر کرنے پر عبوری پابندی عائد
پیمرا 15 روزمیں عدلیہ مخالف تقاریرکاسختی سے نوٹس لے ،عدالت توہین آمیزمواد کی خودمانیٹرنگ کرے گی‘ لاہور ہائیکورٹ
پیر 16 اپریل 2018 15:50

(جاری ہے)
درخواست گزاروں نے ان تقاریر کی بنیاد پر نوازشریف سمیت دیگر کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی تھی جبکہ درخواست میں یہ بھی استدعا کی گئی کہ پیمرا کو کوڈ آف کنڈکٹ یقینی بنانے کا حکم دیا جائے۔
پیمرا کے وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اگرتقریرکے دوران توہین عدالت ہوئی ہے تواس پرتوہین عدالت کی کارروائی ہونی چاہئے ۔نوازشریف کے وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ پیمرااپنے کوڈآف کنڈیکٹ پر عمل درآمد کا پابند ہے جبکہ سپریم کورٹ نے بھی تقاریرپر کوئی نوٹس نہیں لیا۔اس پر جسٹس مظاہر اکبر نقوی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تنقید کی حد کیا ہے۔ہائیکورٹ کے فل بنچ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے نوازشریف، مریم نواز،شاہد خاقان عباسی، خواجہ سعدرفیق، دانیال عزیز، طلال چودھری سمیت 16 شخصیات کی عدلیہ مخالف تقاریر نشرکرنے پر پابندی عائد کردی۔عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا ہے کہ پیمرا15 روز میں فیصلہ کرے اس دوران نوازشریف،مریم نوازاوردیگرافرادکی عدلیہ مخالف تقاریرنشرنہ کی جائیں۔ہائیکورٹ نے عدالتی دائرہ اختیارکیخلاف نوازشریف کی درخواست مسترد کردی۔ عدالت نے رجسٹرارآفس کااعتراض برقراررکھتے ہوئے کہا کہ پیمرا 15 روزمیں عدلیہ مخالف تقاریرکاسختی سے نوٹس لے اورعدالت توہین آمیزمواد کی خودمانیٹرنگ کرے گی۔واضح رہے کہ ان درخواستوں کی سماعت کے لیے تشکیل دیا جانے والا فل بینچ تین مرتبہ تحلیل ہوا تھا جس میں ججز نے ذاتی وجوہات کی بناء پر درخواستوں پر سماعت سے معذرت کی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نئے پوپ رابرٹ پریوسٹ کو عالمی رہنماؤں کی مبارک باد
-
مودی کے مظالم کیخلاف عمران خان نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، علی امین گنڈاپور
-
وزیر اعظم شہباز شریف کی پوپ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد
-
پاک فوج نے بھارت کے اسرائیلی ساختہ مزید 6 ڈرونز گرا دیئے، تعداد 35 ہوگئی
-
عمران خان کی جان کو جیل میں خطرہ ہے ، پیرول پر رہائی کیلئے عدالت میں درخواست دائر
-
آئی ایم ایف میٹنگ: پاکستان کو امداد کی بھارت کی طرف سے ممکنہ مخالفت
-
پاک بھارت کشیدگی، محسن نقوی سے قائم مقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری اہم ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بھارت پاک کشیدگی: فوجی تنصیبات پر حملوں کا دعوی پاکستان کی تردید
-
پاک فوج نے بھارت کے مزید 6 ڈرون مار گرائے
-
امریکہ کا پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں مداخلت نہ کرنے کا فیصلہ
-
ایسی سوچ بھی دماغ میں نہیں آنی چاہیے کہ پاکستان پر حملہ ہوگا اور جوابی ردعمل نہیں ہوگا، پاکستانی سفیر
-
لائن آف کنٹرول پر بھارتی گولہ باری سے 4 افراد شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں بھارتی فوج کا ہیڈ کوارٹراور متعدد چیک پوسٹیں تباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.