فیصل آباد، چوری ‘ڈکیتی و راہزنی کی تیس وارداتیں، ڈاکوئوں کی لوٹ مار ‘شہری لاکھوں کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم

پیر اپریل 16:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اپریل2018ء) چوری ‘ڈکیتی و راہزنی کی تیس وارداتوں میں ڈاکوئوں کی لوٹ مار ‘شہری لاکھوں کی نقدی و قیمتی سامان سے محروم ہوگئے ‘پولیس کسی بھی واردات کا سراغ نہ لگا سکی پولیس نے پانچ وارداتیں بوگس قرار دیدیں ‘پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ لنڈیانوالہ کے علاقہ 567گ ب میں محمد سعید ولد جعفر اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ٹھیکری پہرہ دے رہا تھا کہ مسلح افراد نے نقدی چھیننے میں مزاحمت پر اسے گولی مار کر زخمی کردیا جبکہ 567گ ب میں ذوالفقار علی ولد نور کے گھر کی دیوار پھاڑ کر چور تین تولے زیورات ‘گاڑی لے اڑے ‘النجف کالونی میں اسد سے مسلح افراد موبائل و نقدی پندرہ ہزار چھین لی گئی ‘ڈی ٹائپ کالونی میں لطیف سے آٹھ ہزار ‘اسلام پورہ میں احمد رضا سے پانچ ہزار‘چناب مل میں عبدالستار سے تیس ہزار ‘ایڈن گارڈن میں اسامہ سے بتیس ہزار ‘محلہ رحمان پورہ میں محمود سے پچیس سو کی نقدی و موبائل ‘ستارہ کالونی میں منصور سے سترہ ہزار ‘یوسف ٹائون میں محمود سے دس ہزار و موبائل ‘گلشن کالونی میں اویس سے موبائل و 80ہزار چھینی گئی ‘چوروںکے گروہ نے کلیم شہید کالونی میں منیر کی دکان کا صفایا کردیا‘سرسید ٹائون میں عمران کی فیکٹری سے ایک لاکھ کی نقدی و قیمتی سامان چوری کرلیا ‘ملاں پور میں اصغر کی دکان سے چور تیس ہزار کی نقدی لیکر فرار ہوگئے ‘الکرم کلاتھ مل میں چور مل کی کیبل لے گئے فیکٹری ایریا میں فارس علی کی موٹر سائیکل چور لے گئے ، ریلوے کالونی میں غلام صدیق ، 75گ ب میں خالد ، اسلامیہ پارک میں کلیم حفیظ ، گٹ والا میں آفتاب ، امین ٹائون میں محسن ، سٹی تاندلیانوالہ میں عثمان ، اشرف پورہ میں شکیل ، کچہری بازار میں عاصم کی موٹر سائیکلیں چور لے گئے ۔

متعلقہ عنوان :