محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں امن وامان کے قیام اور بہترین انتظامات پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف خراج تحسین کی مستحق ہیں۔ خواجہ رمیض حسن

پاکستان میں فرقہ واریت اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ سیکرٹری جنرل "پیس فارآل" فورم

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 27 جون 2026 13:09

محرم الحرام کے دوران صوبہ بھر میں امن وامان کے قیام اور بہترین انتظامات ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2026ء) سیکرٹری جنرل فورم  "پیس فار آل" خواجہ رمیض حسن نے پریس ریلیز میں کہا کہ محرم الحرام اسلام کی حقیقی تصویر ،امن و امان اور بھائی چارے کے فروغ کا مقدس مہینہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ اس وقت ریاست پاکستان ہارڈ سٹیٹ فارمولا پر عملدرآمد کرتے ہوئے ملک میں امن کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے دن رات کوشاں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان بھر باالخصوص صوبہ پنجاب میں محرم الحرام کے دوران بہترین سیکورٹی،امن عامہ کے قیام، مجالس عزا و ماتمی جلوسوں کے پر امن انعقاد کے لیے حکومت پنجاب نے گراس روٹ لیول تک بہترین انتظامات کیے جن کی مثال ماضی کی حکومتوں میں نہیں ملتی۔ انہوں نے کہا کہ عزادارانِ امام حسین علیہ السّلام کے لیے جلوسوں کے روٹس پر جگہ نیازوں, ٹھنڈے پانی اور مشروبات کی سبیلوں سمیت صفائی کے بہترین انتظامات پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف خراج تحسین کی مستحق ہیں۔