Live Updates

عید کے بعد امریکا اور ایران کے مذاکرات کا ایک اور راؤنڈ ہوگا

مذاکرات میں جنگ بندی، آبنائے ہرمز کھولنے اور ایران سے کچھ پابندیاں ہٹانے کا معاہدہ ہوگا، رہنماء رہنماء خرم دستگیر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 21 مئی 2026 23:56

عید کے بعد امریکا اور ایران کے مذاکرات کا ایک اور راؤنڈ ہوگا
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 21 مئی 2026ء پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء خرم دستگیر نے کہا ہے کہ عید کے بعد امریکا اور ایران کے مذاکرات کا ایک اور راؤنڈ ہوگا۔ امریکی صدر  نے بطور ایک سیلز مین چین کا دورہ کیا۔ انہوں نے سماء نیوز کے پروگرام میں امریکا کے ملکوں کو فتح کرنے کی طاقت ہے فتح کرنے کی نہیں، عید کے بعد امریکا اور ایران کے مذاکرات کا ایک اور راؤنڈ ہوگا، مذاکرات میں جنگ بندی، آبنائے ہرمز کھولنے اور ایران سے کچھ پابندیاں ہٹانے کا معاہدہ ہوگا۔

پروگرام میں سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا کہ پاکستان ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی میں کامیاب ہوگا، پاکستان دونوں فریقین کو قائل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، یہ آخر کوشش ہے جو ہورہی ہے۔

(جاری ہے)

امریکی وزیرخارجہ مارکوروبیونے کہا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان سے وفد آج تہرن پہنچ رہا ہے۔ سویڈن روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا ایران مذاکرات کیلئے پاکستان سے وفد آج تہرن پہنچ رہا ہے۔

امریکا ایران کے ساتھ کامیاب مذاکرات چاہتا ہے، ایران نے اگر ڈیل نہیں کی توصدر ٹرمپ کے پاس آپشنز موجود ہیں، ایران کے حوالے سے اچھے اشارے ہیں ہم دیکھیں گے کیا ہوتا ہے۔ آبنائے ہرمز میں ایران کا ٹول ٹیکس کا نظام سفارتی معاہدہ ناممکن بنا دے گا۔ صدر ٹرمپ ایران کے ساتھ معاہدے کو ترجیح دیتے ہیں لیکن فوجی آپشن بھی میز پر ہے۔ دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران سے 100 فیصد مناسب جواب چاہتے ہیں، ایران سے جواب نہ آیا تو کارروائی ہوگی، امریکا نے ایران کو میدان جنگ میں شکست دی، ایران پہلے معاہدے پر دستخط کرے، پھر ریلیف کا سوچوں گا، ایران کا معاملہ اِدھر یا ادھر صورت میں حل کروں گا. واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران ایک شکست خوردہ ملک ہے، ہم اب ایسے لوگوں سے بات کررہے ہیں جو سمجھدار ہیں، یہ ان لوگوں سے زیادہ بہتر ہیں جو اب ہم میں نہیں ہیں، امید ہے کہ یہ لوگ ڈیل کرلیں گے، اگر ہمیں درست جواب نہیں ملتا تو ہم فورا ایکشن لیں گے. امریکی صدر نے کہا کہ ہمیں 100 فیصد درست جواب چاہیے، میں کبھی نہیں تھکتا، ایران کے جواب کا چند دن تک انتظار کریں گے، 2 روز انتظار کرکے لوگوں کی جان بچانا اچھا عمل ہے، جب تک وہ دستخط نہ کردیں، کوئی ریلیف نہیں دوں گا۔

 
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات