ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے باکو ڈھیری سکول کو جدید الیکٹرک واٹر کولر کا عطیہ دیا

پیر 16 اپریل 2018 16:38

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے گورنمنٹ پرائمری سکول باکو ڈھیری مردان کو جدید الیکٹرک واٹر کولر عطیہ دیا جس سے سکول طلباء و طالبات کیلئے پینے کے لئے صاف پانی کی فراہمی کا مسلہ حل ہوگیا۔سکول کے عملے نے خدائی خدمتگار ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے کہا کہ دنیا میں صاف پانی کی کمی کے مسلئے پر بہت کم توجہ دی جارہی ہے حالانکہ صورتحال انتہائی حد تک خراب ہے ایک ارب سے زیادہ انسانوں کو پینے کے صاف پانی تک رسائی یا سہولت حاصل نہیں ہے دنیا بھر میں روزانہ پانچ ہزار بچے پانی کی کمی یا گندے پانی پھیلنے والی بیماریوں کے نتیجے میں موت کا شکار ہو رہے ہیں انہوں نے اساتذہ پر زور دیتے ہو ئے کہا کہ وہ بچوں کی پڑھائی پر خصوصی توجہ دیں تاکہ آج کے طلبہ کل کے معمار قوم بن کر ملک و قو م کی خدمت کرسکیں۔

ڈاکٹر محمد یوسف یوسفزئی نے سکول کے تین لاچار طالبات کو سکول بیگز اور یونفارم فراہم کرتے ہو ئے کہا کہ یتیم ولاچار بچوں کو تعلیم و صحت اور دیگر بنیادی سہولیا ت فراہم کرنا میرا مشن ہے جس کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرون گا۔

متعلقہ عنوان :