کراچی میں شادی کے دن غائب ہونے والا دلہا گھر لوٹ آیا

یہ رشتہ گھر والوں نے اپنی مرضی سے کیا تھا، اور وہ اپنی شادی کو لے کر ذہنی طور پر پریشان تھا،جہانزیب کاپولیس کو بیان

منگل 16 ستمبر 2025 16:47

کراچی میں شادی کے دن غائب ہونے والا دلہا گھر لوٹ آیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 ستمبر2025ء)شہر قائد میں شادی کے دن غائب ہونے والا دلہا گھر لوٹ آیا، پولیس حکام کے مطابق کورنگی مدینہ کالونی سے جہانزیب شادی کے روز خود گھر چھوڑ کر گیا تھا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کورنگی، مدینہ کالونی سے مبینہ طور پر اغوا ہونے والا دلہا گھر واپس لوٹ آیا، معلوم ہوا کہ جہانزیب کو کسی نے اغوا نہیں کیا تھا بلکہ وہ خود گھر چھوڑ کر گیا تھا۔

(جاری ہے)

پولیس حکام نے بتایاکہ جہانزیب شادی کے روز گھر سے سیلون جانے کا کہہ کر گیا تھااور اپنا موبائل فون بھی گھر پر چھوڑ دیا تھا، جہانزیب نے واپسی کو پولیس کو بتایا کہ یہ رشتہ گھر والوں نے اپنی مرضی سے کیا تھا، اور وہ اپنی شادی کو لے کر ذہنی طور پر پریشان تھا۔جہانزیب نے بتایا کہ گھر چھوڑنے کے بعد وہ دن رات سڑکوں پر گھومتا رہا، پولیس کے مطابق جہانزیب کے اغوا کا مقدمہ والد وسیم کی مدعیت میں تھانہ زمان ٹائون میں درج ہے، اور اس سے مزید پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔