شام پر عالمی طاقتوں کا حملہ کھلی جارحیت ہے،مفتی محمد حیات القادری رضوی

پیر 16 اپریل 2018 16:30

کو ئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) جماعت اہلسنّت پاکستان بلوچستان کے صدر مہتمم و شیخ الحدیث مرکز اہلسنّت دارالعلوم جامعہ غوثیہ رضویہ بزرگ عالم دین الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے کہا ہے کہ شام پر عالمی طاقتوں کا حملہ کھلی جارحیت ہے جسٹس اعجاز الا حسن کے گھر پر فائرنگ قابل مذمت ہے ججز کی سیکورٹی رینجرز کے سپرد کی جائے جج کے گھر پر فائرنگ عدلیہ، قانون اور انصاف پر حملہ ہے شام پر حملہ کر کے پوری دنیا کا امن خطرے میں ڈال دیا گیا ہے امریکہ شام میں اپنے حامیوں کی حکومت لانا چاہتا ہے شام پر حملے کے بعد او آئی سی کی خاموشی افسوسناک ہے امریکہ اور روس نے شام کو تختہ مشق بنا لیا ہے سپر پاورز کا شام پر مشترکہ حملہ کئی المیوں کو جنم دے گا عرب دنیا نے ہوش کے ناخن نہ لئے تو تیسری عالمی جنگ شروع ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

شام کے مقتل میں سات سال سے مظلوم شامی عوام کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے الحاج مفتی محمد حیات القادری رضوی نے مزید کہا کہ سیاسی فرعونوں کی غلامی سے آذادی حاصل کرنے کا وقت آ گیا ہے عالمی برادری شام پر امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حملے کے خلاف آواز اٹھائے پاکستانی حکومت بھی شام پر امریکی جارحیت کی کھل کر مخالفت کرے۔

متعلقہ عنوان :