کلب کرکٹ کے فروغ کے بغیر باصلاحیت کھلاڑی ملنا ممکن نہیں ،سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا

پیر 16 اپریل 2018 16:50

لاہور۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) ملک میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کو فروغ دیئے بغیر تسلسل کے ساتھ باصلاحیت کھلاڑی ملنا ممکن نہیں ہے ، لاہور کی کرکٹ کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کیلئے ضروری ہے کہ یہاں پر کلب کرکٹ کو بہتر بنایا جائے، گولڈن سٹار کرکٹ کلب نے ایسٹ زون میں کرکٹ کے فروغ کیلئے کینن چیلنج کپ کروا کر کلب آرگنائزرز اور کرکٹر ز کے دل جیت لئے ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا نے کینن فوم چیلنج کپ میںگلبرگ ایگلٹس اور گڑھی شاہو جم خانہ کے میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا ، سابق ٹیسٹ کرکٹر اکرم رضا کا کہنا تھا کہ ایسٹ زون لاہور میںکرکٹ کا سب سے بڑا گڑھ تھا مگر بدقسمتی سے گذشتہ 15برس میں یہاں اس طرح کرکٹ نہیںہو سکی جس طرح ہونا چاہئے تھی تاہم گولڈن سٹار کرکٹ کلب نے کینن چیلنج کپ جیسا کوالٹی ون ڈے ٹورنامنٹ کرواکر اس زون میںکرکٹ کی کمی کو پورا کرنے کی طرف اہم قدم اٹھا یا ہے ، انہوں نے ٹورنامنٹ کے انعقاد پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے پیٹرن انچیف شیخ محمد ابراہیم اور گولڈن سٹار کلب کے صدر واصف زمان کا شکریہ ادا کیا ، اکرم رضا نے مزید کہا کہ لاہور کی کرکٹ کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلانے کیلئے ضروری ہے کہ یہاں زیادہ سے زیادہ کلب کرکٹ کے کوالٹی ٹورنامنٹ کروائے جائیں ، ایل آر سی اے کی نئی انتظامیہ کے آنے سے امیدکی جاسکتی ہے کہ شاہ ریز عبداللہ روکھڑی کی قیادت میں لاہور کرکٹ اپنے عروج پر ضرورواپس آئیگی، ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کو بھی ملک بھر میں گراس روٹ لیول پر کرکٹ کے فروغ کیلئے ایسے آرگنائزرز جو کہ کوالٹی کرکٹ کرواتے ہیںکہ ساتھ بیٹھ کر ایک حکمت عملی بنانا ہو گی تاکہ ہمیں تسلسل کے ساتھ باصلاحیت کھلاڑی میسر آتے رہیں ۔

متعلقہ عنوان :