سوفٹ ویئر سے میٹر ریورس کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار

مرکزی ملزم فرار ہوہو گیا ،گرفتاری کے لئے چھاہے مارے جارہے ہیں‘حکام

جمعرات 18 ستمبر 2025 15:16

سوفٹ ویئر سے میٹر ریورس کرنے والے گروہ کا کارندہ گرفتار
رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2025ء) رائے ونڈ میں لیسکو نے بڑی کارروائی کر کے سوفٹ ویئر سے میٹر ریورس کرنے والے گروہ کے کارندے کو گرفتار کر لیا جبکہ مرکزی ملزم فرار ہوہو گیا جس کی گرفتاری کے لئے چھاہے مارے جارہے ہیں۔ رائیونڈ کے علاقہ علی رضا آباد میں ایکسین محمد علی نے پولیس کے ہمراہ لیپ ٹاپ سے سوفٹ ویئر کی مدد سے بجلی میٹر کو ریورس کرنے والے گروہ میں مبین کو گرفتار کرلیا، جس نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کاشف اس گروہ کو چلا رہا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے کاشف کے گھر سے میٹر ریورس کرنے والا سامان جس لیپ ٹاپ اور دیگر سامان برآمد کرلیا جبکہ مرکزی ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔پولیس اس کی گرفتار کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مار ہی ہے ۔اطلاع ملنے پر واپڈا ٹیم فوری پولیس کی مدد دیتے ہوئے موقع پر پہنچی اور گروہ ایک فرد کو گرفتار کرلیا جبکہ مرکزی ملزم کاشف فرار ہوگیا ۔حکام نے کہا کہ ہم اپنے علاقہ میں بجلی چوری کا مکمل خاتمہ کرکے رہیں گے روزانہ کی بنیاد پر ہماری ٹیمیں دن رات چیکنگ کررہی ہیں۔