آئین کے فیصلوں پر تنقید کا اختیار ہونا سب سے اہم مسئلہ ہے ،ْ عدالت پر گالم گلوچ نہیں کی جاسکتی ،ْ زاہد خان

اگر پیمرا کو اختیار دیا گیا تو وہ کیسے اس بات کا تعین کرے گا کہ کونسی باتیں ٹھیک ہیں اور کونسی غلط ہیں ،ْرہنما عوامی نیشنل پارٹی

پیر 16 اپریل 2018 17:33

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے سابق وزیر اعظم نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی تقاریر نشر نہ کر نے کے فیصلے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے فیصلوں پر تنقید کا اختیار ہونا سب سے اہم مسئلہ ہے تاہم عدالت پر گالم گلوچ نہیں کی جاسکتی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ اگر پیمرا کو اختیار دیا گیا تو وہ کیسے اس بات کا تعین کرے گا کہ کونسی باتیں ٹھیک ہیں اور کونسی غلط ہیں۔

انہوں نے بانی متحدہ قومی موومنٹ کی تقاریر پر عائد پابندی اورپیر کو لگنے والی پابندی کو ناجائز قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہونا چاہیے کیوںکہ جس کی بات کریں گے وہ کہے گا کہ اس نے عدالت نہیں بلکہ اس کے فیصلوں پر تنقید کی تھی۔

متعلقہ عنوان :