چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد سٹڈی ٹور پر بیرون ملک روانہ

پیر 16 اپریل 2018 17:45

چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد سٹڈی ٹور پر بیرون ملک روانہ
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد سٹڈی ٹور پر بیرون ملک روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سی ڈی اے عثمان باجوہ اور چیف کمشنر آفتاب درانی دو ہفتوں کے بعد وطن واپس آئیں گے، ممبر فناس سی ڈی اے فہد ہارون کو چیئرمین کی عارضی ذمہ داریاں دی گئی ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) مشتاق احمد چیف کمشنر کی عارضی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

متعلقہ عنوان :