ڈنکی کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش ناکام، تیونس سے 2 پاکستانی شہری ڈی پورٹ، ایف آئی اے نے حراست میں لے لیا

اتوار 5 جولائی 2026 12:22

ڈنکی کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش ناکام، تیونس سے 2 پاکستانی شہری ڈی پورٹ، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2026ء) ڈنکی کے ذریعے اٹلی جانے کی کوشش ناکام ہو گئی، تیونس سے 2 پاکستانی شہریوں کو ڈی پورٹ کر دیا گیا، مسافروں کو علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پہنچتے ہی ایف آئی اے امیگریشن نے تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

اتوار کو ترجمان ایف آئی اے لاہور زون کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملزمان میں محمد انس اور محمد ارسلان شامل ہیں، مسافر ایمرجنسی پاسپورٹس پر پرواز SV734 کے ذریعے لاہور ایئرپورٹ پہنچے ، ملزمان کچھ عرصہ سعودی عرب میں قیام پذیر رہے ، بعد ازاں لیبیا کے راستے کشتی کے ذریعے غیر قانونی طور پر اٹلی جانے کی کوشش کی، غیر قانونی سفر کے دوران تیونس پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کر کے پاکستان ڈی پورٹ کر دیا، مزید قانونی کاروائی کے لیے ملزمان کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔