پاک ترکیہ اقتصادی شراکت داری ایک نئے اور امید افزا دور میں داخل ہو رہی ہے، وزیراعظم

دوطرفہ تجارت کو 5 ارب امریکی ڈالر تک پہنچانے کے مشترکہ ہدف کو حاصل کرنے کے عزم کا اظہار

اتوار 5 جولائی 2026 12:45

پاک ترکیہ اقتصادی شراکت داری ایک نئے اور امید افزا دور میں داخل ہو رہی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2026ء) وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان اقتصادی شراکت داری ایک نئے اور نہایت امید افزا دور میں داخل ہو رہی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ تاریخی شہر استنبول میں صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات میرے لیے انتہائی خوشی کا باعث بنی، ہماری گفتگو میں پاکستان ترکیہ سٹریٹجک شراکت داری کے تمام اہم پہلوؤں کا احاطہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ترک صدر کے ساتھ تنازعات کے حل اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے تحفظ کیلئے مکالمہ ہوا، سفارت کاری اور باہمی احترام ہی واحد پائیدار راستہ ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدر اردوان کی مہمان نوازی پر ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور دوطرفہ تجارت کو 5 ارب امریکی ڈالر تک پہنچانے کے مشترکہ ہدف کو حاصل کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط اور بلند مقام تک لے جائیں گے، بزنس کانفرنس میں ترکیہ کی متحرک کاروباری برادری کے ممتاز نمائندوں سے ملاقات کا بھی موقع ملا۔