دارالامان ملتان میں رہائش پذیر خواتین اوربچو ں کو تمام بنیادی سہولیات دی جارہی ہیں، سمیرا ستار

پیر 16 اپریل 2018 17:55

ملتان۔16 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء) دارالامان ملتان میں رہائش پذیر 29خواتین اور8بچو ں کوضروریات زندگی کی تمام سہولیات دی جارہی ہیں،ان خیالات کااظہار ادارے کی سوشل ویلفیئر آفیسر مس سمیراستارنے’’اے پی پی‘‘سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوںنے کہاکہ ظلم وزیادتی کی شکار خواتین اپنے حقوق کیلئے خود آواز بلند کریں ،خواتین کو دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ ہنرمندبنانے کیلئے سلائی کڑھائی بھی سکھائی جاتی ہے تاکہ جب وہ ادارے سے باہرجائیں توخودمعاشی طوپرمضبوط ہوں اورروز گارکماسکیں ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزیدکہاکہ دارالامان میں مزید سہولیات کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں گے،اسی سلسلے میں کل بروز بدھ کو ایڈوائزری کمیٹی کااجلاس ہوگا ،جس میں ادارے میں مزید سہولیات کی فراہمی کیلئے نہ صرف تجاویز پیش کی جائیں گی بلکہ ان کی منظوری بھی کرائی جائے گی ،ایڈوائزری کمیٹی کی چیئرپرسن بیگم ڈی سی ملتان مسز فاطمہ نادر بھی شرکت کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :