بارسلونا میں علیحدگی پسند رہنماؤں کے حق میں ہسپانوی حکومت کے خلاف مظاہرہ

سیاسی قیدیوں کو رہا اورجلاوطن رہنمائوں پر عائد کیے گئے بغاوت کے مقدمات واپس لیئے جائیں،شرکاء کامطالبہ

پیر 16 اپریل 2018 18:07

میڈرڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2018ء)ہسپانوی شہر بارسلونا میں ہزاروں افراد نے ایک احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ یہ مظاہرین کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنماؤں کے خلاف بغاوت کے الزامات عائد کرنے پر ناراضی کا اظہار کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ میڈرڈ حکومت نے اس نیم خود مختار علاقے کے نو اہم رہنماؤں پربغاوت کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ یہ مظاہرہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب جرمنی کی ایک عدالت نے چند روز قبل کاتلان رہنما کارلیس پوج ڈیمونٹ کو بغاوت کے الزامات کے تحت اسپین کے حوالے کرنے سے انکار کیا ہے۔