ن لیگی منحرف ارکان استعفوں کی تصدیق کیلئےآج اسپیکرآفس نہ پہنچ سکے

sanaullah nagra ثنااللہ ناگرا پیر اپریل 17:53

ن لیگی منحرف ارکان استعفوں کی تصدیق کیلئےآج اسپیکرآفس نہ پہنچ سکے
اسلام آباد(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 اپریل 2018ء): پاکستان مسلم لیگ ن کے3منحرف ارکان قومی اسمبلی استعفوں کی تصدیق کیلئے اسپیکرآفس نہ پہنچ سکے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو ن لیگ کے تینوں منحرف ارکان اسمبلی کے استعفے موصول ہوگئے ہیں۔

جس پراسپیکر قومی اسمبلی نے تینوں ارکان کو تصدیق کیلئے نوٹسز بھجوائے۔ استعفوں کی تصدیق کے لیے تینوں ارکان کو آج اسپیکر نے بلایا تھا۔ لیکن تینوں ارکان اسپیکر کے آفس نہ جاسکے۔ تینوں ارکان نے مئوقف اپنایا کہا کہ آج مصروف ہیں ہمیں کوئی اور وقت دے دیں۔ ن لیگ کےمستعفی ہونےوالوں میں مخدوم خسروبختیار، مخدوم زادہ باسط بخاری اورطاہربشیر چیمہ نے اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنے استعفے بجھوائے تھے۔

Your Thoughts and Comments