پرائیویٹ شعبے نے ضلع چکوال میں ایک تعلیمی انقلاب برپا کیا ہے،ملک تنویر اسلم سیتھی

پیر 16 اپریل 2018 19:19

چکوال۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2018ء)صوبائی وزیر تعمیرات ملک تنویر اسلم سیتھی نے کہا ہے کہ پرائیویٹ شعبے نے ضلع چکوال میں ایک تعلیمی انقلاب برپا کیا ہے اور اب پنجاب حکومت کی طرف سے اٹھائے جانے والے سنجیدہ اقدامات کی وجہ سے سرکاری سکولوں کی بھی حالت بہتر ہوگئی ہے اور اس وقت سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے درمیان ایک مثبت مقابلے کا رجحان ہے جس سے ضلع چکوال کا شرح خواندگی حیرت انگیز طور پر پورے پنجاب کے دیگر اضلاع کے مطابلے میں سب زیا دہ ہے ۔

وہ پیر منیر انٹر میڈیٹ کالج بلکسر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ خطبہ استقبالیہ منیر پبلک سکول اینڈ کالج کے چیف ایگزیکٹو سید محمد منیر حیدر شاہ نے پیش کرتے ہوئے بتایا کہ الحمد اللہ گزشتہ چند سالوں سے منیر پبلک سکول اینڈ کالج راولپنڈی بورڈ کے امتحانات میں مسلسل پوزیشن حاصل کررہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر چیئرمین بلدیہ چکوال چوہدری سجاد احمد نے نئے بلڈنگ کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر امیر محمد خان ٹمن، چوہدری ارشد بکھاری کلاں، چیئرمین چوہدری عرفان حیدر، حاجی پرویز، چیئرمین راجہ محمد اشفاق اور چیئرمین ملک ظفرا قبال بھی موجود تھے۔

اس موقع پر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء وطالبات میں انعامات اور شیلڈز تقسیم کی گئیں جس میں آمنہ اشرف، علی ہمدان اور مریم بی بی شامل ہیں۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض ردا فاطمہ اور مریم بی بی نے سرانجام دیے جبکہ اس موقع پر پرنسپل میڈم رباب شوکت بھی موجود تھیں۔