
خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی پہلے ہی دہشت گردی اور انتہاء پسندی سے متاثر ہے ،زاہدشنواری
پیر 16 اپریل 2018 20:40

(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ مختلف حکومتی پالیسیوں میں پائی جانیوالی خامیوں اور صنعت و تجارت سے متعلقہ اداروں کی عدم دلچسپی اور غیر بزنس فرینڈلی رویوں کی وجہ سے پہلے ہی صنعتیں زبوں حالی کاشکار ہیں اور اب گیس میں خود کفیل صوبہ کی صنعتوں اور کاروباری اداروں پر برآمد شدہ مہنگی RLNG کی بھاری قیمتوں کا بوجھ ڈال کر اس صوبے کے عوام کو مزید معاشی پستی کا شکار بنانے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔
زاہداللہ شنواری نے کہا کہ سرحد چیمبر کے زیر اہتمام29 مارچ کو ہونیوالی آل پارٹیز کانفرنس میں تمام سیاسی جماعتوں نے صوبائی حقوق کے تحفظ کا عہدکیا ہے اور سرحد چیمبر اب RLNG کے معاملے پر نہ صرف تمام سیاسی جماعتوں سے رابطہ کرے گا بلکہ اعلیٰ عدالتوں سے بھی رجوع کیا جائے گا ۔ انہوں نے واضح کیا کہ صوبائی حقوق پر کسی قسم کی کوئی سودا بازی نہیں ہونے دی جائے گی اور صوبہ خیبر پختونخوا کی صنعتوں اور کاروبار کے ساتھ یہ گھنائونا کھیل نہیں کھیلنے دیا جائے گا ۔ انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاکستان کے آئین کے آرٹیکل 158 کے تحت خیبر پختونخو امیں پیدا ہونیوالی گیس پر پہلاحق اس صوبہ کا ہے اور 158 کے تحت گیس میں سرپلس صوبوں کی صنعتوں اور کاروباری طبقے سے RLNG کی وصولی کا سلسلہ فوری طور پر روکا جائے ۔مزید تجارتی خبریں
-
سبزیوں ،پھلوں کی قیمت کاتعین کیلئے مرتب کیا گیا سرکاری نرخنامہ صرف آویزاں کرنے کی حد تک رہ گیا
-
مقامی کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران روئی کے بھاؤ میں مجموعی طور پراستحکام دیکھا گیا
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج ، گزشتہ ہفتے کاروبار کی مالیت 277.87 ارب روپے رہی
-
اوگرا کی سالونٹ آئل کی نگرانی سے متعلق اپنے قانونی اختیارات کی وضاحت
-
سرکاری نرخنامے میں برائلر گوشت 3 روپے کلو مہنگا
-
ْ2030 تک آرگینک خوراک ،مصنوعات کی مارکیٹ کا حجم 437 ارب ڈالر تک پہنچنے کا تخمینہ ہے ‘نجم مزاری
-
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، نرخ بلند ترین سطح کو چھو گئے
-
اسٹیٹ بینک نے گورنر کی سالانہ رپورٹ برائے مالی سال 25ء جاری کردی
-
مالیاتی ادارے سیلاب کے معیشت پر اثرات بارے نشاندہی کر رہے ہیں‘ خادم حسین
-
برائلر گوشت کی قیمت میں7روپے کلو اضافہ،فارمی انڈوں بھی مہنگے
-
ملک بھر میں فی تولہ سونا 1900 روپے مہنگا ہوگیا
-
افغانستان سے بارڈر بند ہونے کی وجہ سے پشاور میں ٹماٹر 400 روپے فی کلو تک جا پہنچے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.