راولپنڈی، ایفی ڈرین کوٹہ کیس حنیف عباسی اور ان کے بھائی باسط عباسی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف سماعت جج کے تبادلے کے باعث 19 اپریل تک ملتوی

پیر 16 اپریل 2018 20:47

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2018ء) راولپنڈی منشیات کی خصوصی عدالت کے جج کے تبادلے کے باعث ڈیوٹی جج راولپنڈی اختر بہادر نے سابق رکن قومی اسمبلی و چیئر مین میٹرو بس منصوبہ حنیف عباسی اور ان کے بھائی باسط عباسی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت 19اپریل تک ملتوی کردی ہے اے این ایف کورٹ کے جج کے تبادلے کے بعد تا حال دوسرے جج کی تعیناتی نہیں ہو سکی جس کے باعث سپیشل جج سینٹرل و ڈیوٹی جج اے این ایف اختر بہادر نے ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کی اس موقع پر حنیف عباسی سمیت تمام ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تاہم ڈیوٹی جج نے مقدمہ کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :