سعودی عرب ، ملازمہ نے تشدد کرکے بچی کو جان سے مار ڈالا

Sadia Abbas سعدیہ عباس منگل 17 اپریل 2018 10:11

سعودی عرب ، ملازمہ نے تشدد کرکے بچی کو جان سے مار ڈالا
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) سعودی عرب کے شہر الخرج میں ایتھوپیا کی ایک گھریلو ملازمہ نے سعودی خاندان کی ایک بچی کو تشدد کرکے جان سے مار ڈالا۔

(جاری ہے)

مزید تفصیلات کے مطابق ملازمہ نے کچھ دن قبل بچی پر تشدد کیا تھا ۔ والدین نے فوری طورپر بچی کو الخرج کے کنگ خالد اسپتال منتقل کیا جہاں بچی کچھ دن علاج جاری رہنے کے باوجود بھی جانبر نہ ہو سکی ۔ پولیس نے ملازمہ کو گرفتار کر لیا ہے اور کیس پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :