جرمنی ،گزشتہ برس سے 80 شدت پسندوں کو ملک چھوڑنے کا حکم دیا گیا

منگل 17 اپریل 2018 11:00

برلن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) جرمنی گزشتہ برس سے اب تک 80 انتہا پسندوں کو ملک چھوڑنے کا حکم جاری کر چکا ہے۔ یہ بات جرمن وزارت داخلہ کی خاتون ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہی۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ 2017ء سے اب تک مجموعی طور پر 80 ایسے افراد کو ان کے ملکوں میں واپس بھیجا جا چکا ہے، جن کا تعلق انتہا پسندی سے تھا۔ ملک چھوڑنے کا حکم جاری کرنے کا مطلب ہے کہ ایسے کسی بھی غیر ملکی کا جرمنی میں رہائش کا اجازت نامہ معطل کر دیا جاتا ہے اور اسے جرمنی چھوڑنے کے لیے کچھ وقت دیا جاتا ہے۔ اگر وہ اس پر عمل نہ کرے تو پھر اسے زبردستی ملک بدر کر دیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :