ایران نے گزشتہ ماہ کے دوران یومیہ 21 لاکھ بیرل تیل برآمد کیا

منگل 17 اپریل 2018 11:00

تہران ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) ایران نے مارچ کے مہینے میں ایشیائی اور یورپی ملکوں کو روزانہ 21 لاکھ بیرل خام تیل برآمد کیا ہے۔ ایران کی پٹرولیم کی وزارت کے حوالے سے ارنا نیوزنے خبر دی ہے کہ چین اور بھارت ایرانی تیل کے سب سے بڑے خریدار ہیں جو مجموعی طور پر ایران سے روزانہ ایک ملین بیرل سے زائد تیل خریدتے ہیں۔

خبروں میں کہا گیا ہے کہ توقع ہے کہ اپریل میں چین اوربھارت کے لئے ایرانی تیل کی برآمدات تقریبا13 لاکھ بیرل یومیہ ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

ایران نے مارچ کے مہینے میں روزانہ چار لاکھ بیرل سیال گیس برآمد کی جن میں دولاکھ یومیہ سیال گیس جنوبی کوریا نے خریدی۔ایرانی تیل کے خریداروں کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ہی اس وقت ایرانی تیل کے پرانے خریداروں چین، بھارت، جنوبی کوریا اور جاپان کے ساتھ ساتھ اٹلی، یونان، روس، فرانس، اسپین، ترکی، رومانیہ، ہالینڈ، پولینڈ اور انڈونیشیا بھی شامل ہو گئے ہیں۔پٹرولیم کی وزارت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ برآمد کئے جانے والے ایرانی تیل کا 60 فیصد حصہ ایشیائی ملکوں کو جاتا ہے جبکہ 40 فیصد تیل یورپی ممالک خریدتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :