فلم ’’ہیرا پھیری 3‘‘ کی کاسٹ کا اعلان آئندہ 2 ہفتوں میں کیا جائے گا

منگل 17 اپریل 2018 12:27

ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) بالی وڈ کامیڈی فلم ’’ہیرا پھیری ‘‘ سلسلے کی تیسری فلم ’’ہیرا پھیری 3‘‘ کی کاسٹ کا اعلان آئندہ 2 ہفتوں میں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کامیڈی فلم ’’ہیرا پھیری ‘‘ کے پروڈیوسر فیروز نادیاوالا، ہدایتکار پریا درشن اور انیس بزمی کے مابین فلم ’’ویلکم بیک ‘‘ کی ریلیز سے قبل تنازعات کی خبریں سامنے آئیں لیکن اب تینوں کے مابین تنازعات حل ہو گئے ہیں اور فیروز نادیاوالا نے فلم ’’ہیرا پھیری 3‘‘ کی ہدایتکاری دینے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ فلم کی کاسٹ کو حتمی شکل دے رہے ہیں جس کا اعلان آئندہ 2 ہفتوں میں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :