میانمار میں صدر کی طرف سے 8 ہزار قیدیوں کے لیے عام معافی کا اعلان

منگل 17 اپریل 2018 13:31

ینگون ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) میانمار کے نئے صدر وِن می یِنٹ نے میانمار کے نئے سال کے موقع پر 8 ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔منگل کو برمی حکام کے مطابق رہا ہونے والوں میں 36 سیاسی قیدی بھی شامل ہیں جبکہ 6 ہزار سے زائد ایسے ہیں جو منشیات سے جڑے جرائم کے الزامات میں قید تھے۔

(جاری ہے)

نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی حکومت کی طرف سے بڑے پیمانے پر قیدیوں کو دی جانے والی معافی کا یہ پہلا موقع ہے۔ یہ جماعت نوبل امن انعام یافتہ خاتون سیاستدان آنگ سان سوچی کی قیادت میں 2016ء میں اقتدار میں آئی تھی۔ وِن می یِنٹ نے گزشتہ ماہ اٴْس وقت عہدہ صدارت سنبھالا تھا جب ان کے پیشرو نے اچانک استعفیٰ دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :