جاپان میں تارکین وطن کے حراستی مرکز میں قید افراد کی بھوک ہڑتال

منگل 17 اپریل 2018 13:31

ٹوکیو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) جاپان میں تارکین وطن کے ایک حراستی مرکز میں قید 40 سے زائد افراد نے بھوک ہڑتال کر دی ہے۔منگل کو جاپانی حکام کا کہنا ہے کہ ٹوکیو کے شمال مشرق میں واقع ایباراکی کے حراستی مرکز میں اس بھوک ہڑتال کا آغاز اتوار کے روز کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس سے 2 روز قبل اسی حراستی مرکز میں موجود ایک بھارتی شہری نے خودکشی کر لی تھی۔ جاپانی حکام کے مطابق یہ بھوک ہڑتال متوقع طور پر خودکشی کے اس واقعے کے تناظر میں شروع کی گئی ہے۔ اس مرکز میں 330 کے قریب افراد زیر حراست ہیں جو جاپان میں سیاسی پناہ سے متعلق اپنی درخواستوں پر فیصلوں کے انتظار میں ہیں۔

متعلقہ عنوان :