میانمار میں صدر کی طرف سی8000 قیدیوں کیلئے عام معافی کااعلان

رہا ہونے والوں میں 36 سیاسی قیدی بھی شامل ہیں ، 6000سے زائد ایسے ہیں جو منشیات سے جڑے جرائم کے الزامات میں قید تھے،حکام

منگل اپریل 15:41

ینگون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) میانمار کے نئے صدر وِن می یِنٹ نے میانمار کے نئے سال کے موقع پر آٹھ ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا، رہا ہونے والوں میں 36 سیاسی قیدی بھی شامل ہیں جبکہ 6000سے زائد ایسے ہیں جو منشیات سے جڑے جرائم کے الزامات میں قید تھے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار کے نئے صدر وِن می یِنٹ نے میانمار کے نئے سال کے موقع پر آٹھ ہزار قیدیوں کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے ۔

نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کی حکومت کی طرف سے بڑے پیمانے پر قیدیوں کو دی جانے والی معافی کا یہ پہلا موقع ہے۔ یہ جماعت نوبل امن انعام یافتہ خاتون سیاستدان آنگ سان سوچی کی قیادت میں 2016 میں اقتدار میں آئی تھی۔ وِن می یِنٹ نے گزشتہ ماہ اس وقت عہدہ صدارت سنبھالا تھا جب ان کے پیشرو نے اچانک استعفے دے دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :