حکومت عوامی مسائل پر توجہ نہیں دے رہی ‘ڈاکٹر شاہد صدیق

ن) لیگی حکومت کو سڑکو ں اور پلوں کی تعمیر علاوہ کچھ نظر نہیں آ رہا ‘مرکزی رہتما پی ٹی آئی

منگل 17 اپریل 2018 15:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہپنجا ب میں کرپشن ، لو ٹ ما ر عروج پر ہے ، قتل و غارت ، اغواء برائے تاوان ، زیادتی ، سٹریٹ کرائم ، چوریا ں ڈکتیوں کے واقعا ت میں بے پنا ہ اضافہ ہو چکا ہے ۔پی پی 166میں پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے انہو ں نے کہاکہ صوبہ میں امن وامان کی صورت حال بدتر ہو چکی ہے صوبہ میں جنگل کا قانون ہے لیٹرے اوکرپٹ حکمرانو ں نے صوبہ کو دیوالیہ کر دیا ہے اسٹیٹ بنک سے اربو ں کا اوور ڈرافٹ کے ذریعے صوبہ کو چلا رہے ہیں لیکن اپنی عیاشیا ں کم نہیں کر رہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی مسائل پر توجہ نہیں دے رہی مسلم لیگ (ن) کی حکومت مفادِ عامہ کے مسائل کو حل کرنے میں بٴْری طرح ناکام ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

مضر صحت دودھ، ناقص خوراک اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی میں طویل عرصے سے مجرمانہ غفلت برتی جا رہی ہے۔ اس غفلت کے مرتکب حکومتی اداروں کے متعلقہ افسران کے خلاف کارروائی نہ ہونا بھی سمجھ سے بالاتر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ترجیحات عوامی مسائل نہیں یہ ہی وجہ ہے کہ عدالت عظمیٰ کو بھی مسائل توجہ دلانے کے لئے از خود نوٹس لینا پڑتا ہے چیف جسٹس آف پاکستان کے صاف پانی کے مسئلہ پر ریمارکس حقیقت پر مبنی ہیں( ن) لیگی حکومت کو سڑکو ں اور پلوں کی تعمیر علاوہ کچھ نظر نہیں آ رہا جس کی وجہ سے عوام میں تشویش پائی جاتی ہے۔