عظمی بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کے گھر آمد، سینئر صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر ا ظہار تعزیت

بدھ 17 ستمبر 2025 15:39

عظمی بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کے گھر آمد، سینئر صحافی فیضان ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2025ء) وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری بدھ کے روزڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ پر گئیں اور سینئر صحافی فیضان بنگش کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مرحومہ کی روح کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا۔ اس موقع پر سابق چیئرمین ایس این جی پی ایل میاں مصباح الرحمان، سابق چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ سید آصف ہاشمی اور سابق ایم پی اے رائے شاہ جہاں بھٹی بھی موجود تھے۔