
کمرشل گیس کی قیمت میں اضافہ شہریوں کے ساتھ زیادتی ہے ،ْ شیخ عامر وحید
وزیر اعظم فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیں، کمرشل گیس کی قیمت میں ایل این جی کی قیمت کے برابر اضافہ واپس لینے کے احکامات جاری کریں ،ْصدر چیمبر آف کامرس
منگل 17 اپریل 2018 16:00
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ زیادہ تر نان ہائوسز گذشتہ تیس برس سے گیس استعمال کر رہے ہیں لہذا ان سے ایل این جی کی نئی قیمت کیسے وصول کی جا سکتی ہے۔
انہوںنے خبر دار کیا کہ اس فیصلے کا آئندہ الیکشن میں حکمرانوں کی کاکردگی پر اثر پڑ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے گیس کنکشنوں کیلئے موجودہ قیمت تو قابل قبول ہو سکتی ہے لیکن پرانے کنکشنوں پر نئی قیمت کی وصولی کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ہو گی لہذا انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پرفیصلے پر نظر ثانی کرے اور کمرشل گیس کی قیمت میں اضافہ واپس لے۔اسلام آباد نان بائی اور سمال ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن کے صدر سرفراز عباسی نے اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نان ہائوسز پر روٹی عام اور غریب عوام کو مہیا کی جاتی ہے اگر موجودہ ایل این جی کی قیمت سے گیس مہیا کی گئی تو روٹی و نان کی قیمت دوگنا اضافہ ہو جائے گا اور موجودہ حکومت کے خلاف شدید عوامی ردعمل آئے گا۔ انہوںنے مطالبہ کیا کہ گیس کی قیمت میں اضافہ واپس لے کر بل جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کی جائے۔اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سینئر نائب صدر محمد نوید ملک، نائب صدر نثار مرزا اور سابق سینئر نائب صدر خالد چوہدری نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور حکومت سے کمرشل گیس کی قیمت میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
برطانیہ کا رواں ہفتے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا امکان
-
لیبیا میں ساحل کے قریب کشتی الٹ گئی، 61 افراد لاپتہ
-
مساوی اجرت کی جدوجہد، کھیلوں میں خواتین اب بھی پیچھے
-
پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری اور تجارت کو مزید مستحکم کرنے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم
-
سعودیہ اور پاکستان جارح کے مقابل ایک ہی صف میں، ہمیشہ اور ابد تک!
-
جنرل اسمبلی کے اعلیٰ سطحی اجلاس کا ہر لمحہ قیمتی، اینالینا بیئربوک
-
سن کریم کا ضروری ادویات کی فہرست میں دوبارہ شمولیت کا خیرمقدم
-
چین پہلی دفعہ نت نئی ایجادات کرنے والے سرفہرست ممالک میں شامل
-
طالبان اور عالمی برادری میں تعاون افغان عوام کی خواہش، روزا اوتنبائیوا
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر پاکستان علما کونسل کا یوم تشکر منانے کا اعلان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کے دورہ سعودی عرب کے حوالے سے مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان سیلاب: ہزار سے زیادہ ہلاکتیں، 25 لاکھ افراد بے گھر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.