سری لنکا کرکٹ نے نک پوتھاس کے مستعفی ہونے کے بعد نئے کوچنگ سٹاف کی تلاش شروع کر دی

منگل اپریل 16:00

کولمبو ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اپریل2018ء) سری لنکا کرکٹ بورڈ نے عبوری ہیڈکوچ نک پوتھاس کے مستعفی ہونے کے بعد نئے کوچنگ سٹاف کی تلاش شروع کر دی، سابق پاکستانی لیگ سپنر مشتاق احمد کو سپن بائولنگ کوچ کی ذمہ داری سونپے جانے کا امکان ہے، مشتاق نے بھی اس ذمہ داری کیلئے دلچسپی ظاہر کی تھی، مشتاق احمد اس سے قبل انگلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے ساتھ بھی بطور سپن بائولنگ کوچ کام کر چکے ہیں۔

(جاری ہے)

سری لنکا کرکٹ نے گزشتہ سال جون میں عبوری طور پر پوتھاس کو ٹیم کا ہیڈکوچ مقرر کیا تھا۔ سری لنکا انہیں مستقل کوچ بنانے پر غور کر رہا تھا لیکن وہ معاہدہ ختم ہونے سے دو ماہ قبل مستعفی ہو گئے۔ سری لنکا کرکٹ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بورڈ نے نئے کوچنگ سٹاف کی تلاش شروع کر دی ہے، سابق پاکستانی لیگ سپنر مشتاق احمد کو سپن بائولنگ کوچ کی ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے، حکام کا کہنا ہے کہ وہ دو ماہ کے اندر نئے کوچز کی تقرری کر لیں گے۔

متعلقہ عنوان :