صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل‘داود خان صدر‘منصور زمان جنرل سیکرٹری منتخب

پیر 20 اکتوبر 2025 19:02

صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل‘داود خان صدر‘منصور زمان ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) خیبرپختونخوا سکواش ایسوسی ایشن کے انتخابات مکمل ہوگئے‘ داود خان دوسری مرتبہ ایسوسی ایشن کے صدر اور منصور زمان جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ‘اس سلسلے میں گزشتہ روز سالانہ جنرل کونسل اجلاس پشاور میں زیر صدارت دا?د خان منعقد ہوا جس میں تمام اضلاع سے آئے ہوئے عہدیداروں اور نمائندوں نے بھرپور شرکت کی ان اضلاع میں میزبان پشاور کے علاوہ ایبٹ آباد‘ بنوں‘ چارسدہ‘ ڈی آئی خان‘ ہری پور‘ کوہاٹ‘ مردان‘ مانسہرہ‘ نوشہرہ ‘سوات اورٹانک شامل تھے ‘ اضلاع کے عہدیداروں و نمائندوں میں طارق محمود‘ شمس زمان‘ سجاد مانی ‘عابد ‘ مامون الرشید‘ سجاد خلیل‘قاضی عنایت اللہ ‘بلال زیدی‘ محمد اجمل شامل تھے ‘اجلاس میں کے پی اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ذوالفقار بٹ بھی موجود تھے‘اجلاس میں متفقہ طور پر نئی کابینہ کا انتخاب عمل میں لایا گیا ہے جس میں سکواش لیجنڈ قمرزمان ایسوسی ایشن کے چیئرمین ہوں گے ان کے ہمراہ دا?د خان صدر‘سینئر نائب صدور میں احسان اللہ خان اور طارق محمود‘مس چمن گل نائب صدر‘سجاد خان ایسوسی ایٹ سیکرٹری‘ منصور زمان جنرل سیکرٹری‘ ڈاکٹر ریاض خان جائنٹ سیکرٹری‘ وزیر محمد فنانس سیکرٹری اور لیگل ایڈوائزر انتخاب چمکنی ایڈوکیٹ شامل ہیں ‘ ایگزیکٹو کمیٹی میں بحرکرم چیئرمین ہوں گے جبکہ ان کے ہمراہ ابرار شاہ‘ شیر بہادر‘عبدالرؤف‘ امجد عزیز ملک‘ شوکت حسین ‘ مس نورینہ شمس اور اقراء ممبران میں شامل ہیں‘اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر صوبائی سکواش ایسوسی ایشن اور سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ داؤد خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکواش کے فروغ و ترقی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں دوسری مرتبہ مجھ پر اعتماد پر کابینہ اراکین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور کوشش کروں گا کہ ان کی توقعات پر پورا اتروں انہوں نے کہا کہ گراس روٹ لیول کی سطح سے سکواش کی ترقی کے لئے کام کررہے ہیں ہمارے جونیئر کھلاڑی نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک و قوم کانام روشن کررہے ہیں اور امید ہے کہ یہی کھلاڑی مستقبل کے ورلڈ چیمپئن شپ بنیں گے‘صوبائی سکواش ایسوسی ایشن کے چیئرمین قمرزمان نے اپنے خطاب میں کہا کہ سکواش کی ترقی کے لئے شبانہ روز کام کررہے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا انہوں نے کہا کہ اچھے جونیئر کھلاڑی سامنے آئے ہیں اور آنے والے وقت میں ہمارے پلیئرز نہ صرف جونیئر بلکہ سینئر رینکنگ میں بھی اوپر جائیں گے اور ملک وقوم کے لئے اعزازات جیتیں گے۔