پاکستان اورساؤتھ افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران سیکورٹی ہائی الرٹ رہی

پیر 20 اکتوبر 2025 18:55

پاکستان اورساؤتھ افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران سیکورٹی ہائی الرٹ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2025ء) راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اورساؤتھ افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران سیکورٹی ہائی الرٹ رہی۔

(جاری ہے)

تفصیلا ت کے مطابق راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اورساؤتھ افریقہ کے درمیان ٹیسٹ میچ کے دوران سیکورٹی ہائی الرٹ رہی،آر پی او بابر سرفراز الپا،سی پی او سید خالد ہمدانی،ایس ایس پی آپریشنز سمیت دیگر افسران فیلڈ میں موجود رہ کر تمام تر انتظامات کی نگرانی کرتے رہے،راولپنڈی پولیس کے 5500 سے زائد افسران سیکورٹی فرائض سرانجام دے رہے ہیں، ٹریفک انتظامات کے لئے 367 سے زائد افسران فرائض سر انجام دے رہے ہیں، سیف سٹی اور دیگر سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جاتی رہی ہے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔