ْفنکشنل لیگ کے ارکان اسمبلی کی وکلا پر بہیمانہ تشدد اور گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت

جائز مطالبات مانگنے والے وکلا پرتشدد اور مقدمات قائم کرنا انصاف کا گلا گھوٹنے کے مترادف ہے ،شہریار مہر ،خلیفہ وریام فقیر ،رفیق بانبھن

منگل 17 اپریل 2018 16:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2018ء) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے ارکان اسمبلی شہریار خان مہر، خلیفہ وریام فقیر ، ڈاکٹر رفیق بانبھن اور سعید خان نظامانی نے پولیس کی جانب سے سندھ اسمبلی کے باہر بیٹھے وکلا پر بیہمانہ تشدد ، گرفتاریوں اور مقدمات قائم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حکمران جماعت کی سرپرستی میں پولیس کی جانب سے جائز مطالبات مانگنے والے وکلا پرتشدد اور مقدمات قائم کرنا انصاف کا گلا گھوٹنے کے مترادف ہے رہنماں نے اپنے بیان میں کہا کہ سینکڑوں کی تعداد میں وکلا اور پراسیکیوٹرز پچھلے آٹھ روز سے سندھ اسمبلی کے سامنے بیٹھ کر حکمرانوں سے اپنا حق مانگ رہے تھے سندھ حکومت کی جانب سے انکے مطالبات ماننے کے بجائے نہتے وکلا پر تشدد کیا گیا جسکی جتنی بھی مزمت کی جائے وہ کم ہے وکلا پر لاٹھیاں برسائی گئیں اور انہیں بھیڑ بکریوں کی طرح پولیس موبائلوں میں ڈال کر تھانوں میں بند کیا گیا جمہوریت اور عوام کے حقوق کی بات کرنے والے بتائیں کہ اپنا جائز حق مانگنے والوں پر تشدد کہاں کا انصاف ہے فنکشنل لیگ کے رہنماں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ فنکشنل پرامن احتجاج کرنے والے وکلا کے ساتھ ہے ہم انکے جائز مطالبات کے لئے سندھ اسمبلی سمیت ہر فورم پر آواز بلند کرینگے اور انکے مطالبات کی منظوری تک انکے شانہ بشانہ کھڑے ہونگے۔

متعلقہ عنوان :