ماہرہ خان کی میک اپ آرٹسٹ کے ہمراہ ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

منگل 17 اپریل 2018 16:40

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2018ء) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی ان کے میک اپ آرٹسٹ کیساتھ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ماہرہ خان اداکار راج کپور اور نرگس کے مقبول ترین گیت ’جہاں میں جاتی ہوں وہیں چلے آتے ہو‘پر پرفارمنس دیتی نظر آرہی ہیں۔ماہرہ خان کا شمار پاکستان کیساتھ بھارت کی بھی صف اول کی اداکاراؤں میں ہوتا ہے،ماہرہ کی ہر چھوٹی سے چھوٹی بات بھارتی میڈیا میں بڑی خبر کا درجہ اختیار کرلیتی ہے۔

منگل کو ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں ان کیساتھ ان کے میک اپ آرٹسٹ عدنان انصاری نظر آرہے ہیں۔ عدنان نہ صرف ماہرہ کو خوبصورت اور حسین بنانے کاکام کرتے ہیں بلکہ ان کے بہترین دوست بھی ہیں جس کا ثبوت یہ ویڈیو ہے جسے ماہرہ خان نے عدنان کی سالگرہ کے موقعہ پر بطور خاص بنایا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں ماہرہ 1956 کی سپر ہٹ فلم’چوری چوری‘ کے مقبول ترین گیت ’جہاں میں جاتی ہوں وہیں چلے آتے ہو‘ پر پرفارمنس کا مظاہرہ کرتی نظر آرہی ہیں، اس ویڈیو کیساتھ ماہرہ نے عدنان کیلئے پیغام بھی دیا ہے کہ وہ عدنان سے بہت محبت کرتی ہیں۔

اس گانے پر ماہرہ کے جذبات قابل تعریف ہیں۔بھارتی میڈیا نے بھی ماہرہ کوسوشل میڈیا کا خوبصورت چہرہ قرار دیتے ہوئے ان کے جذبات کو انمول قراردیا ہے۔اس ویڈیو کواب تک لاکھوں کی تعداد میں لوگ دیکھ اور پسند کرچکے ہیں جبکہ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی ماہرہ کے اس انداز کو بہت سراہا جارہا ہے۔اس کیساتھ ہی ماہرہ کی ایک اور ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کیساتھ اداکار شہریار منور نظر آرہے ہیں دونوں مزاحیہ انداز میں رقص کرتے ہوئے اپنی آنیوالی فلم ’سات دن محبت ان‘کے ٹیزر سے متعلق لوگوں کو آگاہ کررہے ہیں کہ فلم کا ٹیزر بہت جلد آنے والا ہے۔

متعلقہ عنوان :