لاہور ہائیکورٹ نے آلودگی کیخلاف درخواست پر ماحولیاتی کمیشن سے رپورٹ طلب کر لی

منگل 17 اپریل 2018 16:50

لاہور۔17 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کیخلاف درخواست پر ماحولیاتی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر پرویز حسن سی27 مئی کو رپورٹ طلب کر لی،لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عائشہ اے ملک نے منگل کو مقامی وکیل شیراز ذکاء کی درخواست پر سماعت کی، دوران سماعت درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ قوانین پر عمل درآمد نہ ہونے اور غیر موثر قوانین ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں، ماحولیاتی آلودگی کے باعث شہری بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ماحولیاتی کمیشن کی سفارشات کی روشنی میں محکمہ ماحولیات کو اقدامات کرنے کا حکم دے،جس پر عدالت نے ماحولیاتی کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر پرویز حسن سی27 مئی کو رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :