مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹھوعہ میں بچی کی بے حرمتی اور قتل کیخلاف طلباء ، وکلاء ،
صحافیوں،تاجروں اور سول سوسائٹی سراپا احتجاج ‘ مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے
منگل 17 اپریل 2018 18:43
(جاری ہے)
وادی چناب میں گورنمنٹ ڈگری کالج ڈوڈہ اور بھدروہ کے علاوہ وادی کشمیر کے مختلف کالجو ں کے طلباء سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے سینکڑوںطلباء نے ننھی بچی کی عصمت دری اور قتل میں ملوث مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کیلئے احتجاجی مظاہرے کئے۔
طلباء نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آصفہ کو انصاف کی فراہمی کے حق میں مطالبات درج تھے۔ آل لداخ اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کشمیر کے زیر اہتمام بھی طلباء و طالبات ریذ یڈنسی روڑسرینگر پر احتجاجی مظاہر ہ کیا اور پریس کالونی میں دھرنادیکر شمعیں روشن کیں۔ایک طالبہ نے اس موقع پر کہاکہ مندر جیسی مقدس مقامات پر بھی اب خواتین محفوظ نہیں ہیں۔ کشمیر یونیورسٹی ، کشمیر یونیورسٹی آف ایگریکلچر سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی ، سینٹرل یونیورسٹی کے نوگام کیمپس ،سی ڈی ہسپتال، فیکلٹی آف ویٹنری سائنسز اینڈ اینیمل ہسبنڈری اور لاکالج سرینگر میں بھی احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج اسلام آباد ، ہائیر سکینڈر ی سکول پلہالن ، ڈانگر پورہ ہائیرسکینڈری سکول سوپوراور گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج بیروہ بڈگام میں بھی طلباء نے زبردست احتجاجی مظاہرے کئے۔ پریس انکلیو میں لالچوک کے تاجروں نے احتجاج کرتے ہوئے مجرموں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا۔ تاجروں نے تاریخی گھنٹہ گھر سے پریس کالونی تک مارچ کیا۔ سرینگر میں کشمیر بار ایسو سی ایشن کی طرف سے معصوم بچی کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مارچ کیا گیا۔ وکلاء نے مجرموں کوبچانے میں جموں بار ایسو سی ایشن کی مذمت کی۔ اس موقعہ پر ایڈوکیٹ میاں عبدالقیوم نے کھٹوعہ عصمت دری اور قتل کیس میں مجرموں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کھٹوعہ میں کیس کی سماعت کیلئے ماحول سازگار نہیں ہے اور اس مقدمے کو ہائی کورٹ جموں بینچ میں منتقل کیاجائے۔ بار ایسوسی ایشن اسلام آباد اور بار ایسوسی ایشن گاندربل نے بھی اس گھنائونے جرم کے خلاف مظاہرے کئے۔ وکلا ء نے اپنے ساتھی وکیل طالب حسین پر حملے کی شدید مذمت کی۔طالب ہی نے سب سے پہلے متاثرہ بچی کے حق میں مہم چلائی تھی۔ انہوں نے متاثرہ بچی کے وکلاء کے ساتھ ہرقسم کے تعاون کا یقین دلایا۔ ٹریڈرز ایسو سی ایشن سے وابستہ تاجروں نے بھی سرینگر میں احتجاجی مظاہر ہ کیا۔ پریس کالونی میں صحافیوں نے بھی متاثرہ بچی کے ساتھ یکجہتی کیلئے دھرنا دیااورشمعیںروشن کیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کشمیر کی خبریں
-
بھارتی فوجیوں نے جنوری 1989سے اب تک 96ہزار502بے گناہ کشمیری شہید کئے
-
آزاد کشمیر الیکشن،ووٹ پر ڈاکہ مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا (ن )لیگ کا مفاد ، بلاول بھٹو زرداری
-
جھکیں گے نہ پیچھے ہٹیں گے ، عوامی مینڈیٹ کا ہر قیمت پر دفاع کرینگے، دھاندلی کے الزامات کی شفاف تحقیقات ہوں، بلاول بھٹو
-
آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی، استحکام اور خدمت کے حق میں فیصلہ دیا، طارق فضل چوہدری
-
آزاد کشمیر میں اتنے ہی صاف شفاف انتخابات ہونگے جتنے پاکستان کے رہے ہیں، بلاول بھٹو
-
بھارت میں مساجد اورمدارس کیخلاف بلڈوز کارروائیاں ،مسلم دنیا خاموش
-
جموںوکشمیر میں زلزلے کے جھٹکے،مرکز 185 کلومیٹر زیر زمین افغانستان کے ہندوکش علاقے میں تھا
-
راجوری میں’’پولیو فری پاکستان‘‘ پمفلٹ کی گردش، بھارتی حکام سے وضاحت طلب
-
کاکروچ جنتا پارٹی کانئی دہلی میں پارلیمنٹ ہاؤس کے قریب احتجاج
-
بنگلہ دیش کے وزیر اعظم کا پہلا غیر ملکی دورہ ،بھارت کے بجائے ملائیشیا اورچین کاانتخاب
-
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
-
آزاد کشمیر کا ٹیکسی ڈرائیور مانچسٹر کا لارڈ میئر بن گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.